ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ٬سعدی عباس ذاتی اخراجات پر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریا پہنچ گئے
بدھ 26 اکتوبر 2016 21:41
آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایشین گولڈ میڈلسٹ سعدی عباس آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں تنہا پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سعدی عباس اپنے خرچ پر آسٹریا پہنچے ہیں ۔سعدی عباس ایک بار پھر اپنے ذاتی سفری اخراجات پر ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے آسٹریا پہنچ گئے۔
(جاری ہے)
لنز میں ہونے والے ایونٹ میں وہ 67 کے جی کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
انہوں نے افتتاحی تقریب میں تنہا حصہ لیا ۔ ان کے ساتھ کوئی کوچ بھی نہیں ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے سعدی عباس کو فنڈز ملنے پر سفری اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے ۔ یہ قابل برداشت نہیں تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.