کروڑوں روپوں کے سرمائے سے عمارات تو کھڑی کی گئی ہیں لیکن ان کو فعال نہیں کیا گیا اور اب یہ مشق ختم ہوجانی چاہئے٬ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ
جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:04
(جاری ہے)
وہاں موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے کہا کہ مشفیق خواجہ ٹرسٹ کے ایگزیکیوٹو ڈئریکٹر ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کو ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے لئے جناح کلچرل کامپلیکس کا ایک فلور ان کے حوالے کیا جائے جس کے حوالے سے ان کے ساتھ محکمہ ایک میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ (MOU) دستخط کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی افسردہ بات ہے کہ ہماری لائبریریوں میں ہزاروں نایاب دستاویز اور میوزیم میں بے بہا چیزیں رکھی ہوئی ہیں جن کو اگر کمپیوٹرائیزڈ نہ کیا گیا تو وہ ناقابلِ شناخت ہوجائیں گی۔ اسی ضمن میں ہزاروں قسم کی ادبی مخزن ہماری لائبریوں میں مٹی میں پڑے ہیں جن کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ محقق اور طلبہ کو ایسے نایاب مخزن کے لئے ہزاروں میل سفر کرنے کی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشفق خواجہ ٹرسٹ یونیورسٹی آف شکاگو کے ساتھ اشتراکی عمل ہے جس کے تحت یونیورسٹی میں ٹرسٹ کے 40 ہزار کتابیں اور 18 ہزار تحقیقی جنرلز تک رسائی حاصل کر لی ہے اور اگر محکمہ ثقافت اور ٹرسٹ کے مابین ایم ایو یو ہو جاتا ہے یہ کتب کااتنا بڑا ذخیرہ جناح کلچرل کمپلیکس میں رکھا جائے گا جس سے مقامی طلبہ اور محققین مستفید ہونگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ صوبائی محکمہ ورکس اینڈ سروسز سے بات کریں گے کہ وہ کلچرل کامپلیکس میں بجلی فراہم کرنے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ بغیر کسی تعطل کے کامپلیکس میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے کلچرل کامپلیکس کے انچارج کو ہدایت دی کے وہ لائبریری سیکشن کو طلبہ کے لئے فوری طور پر کھول دیں اور کلچرل کامپلیکس میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں ریگیولر بنیادوں پر کی جائیں تاکہ عمارت کھڑی کرنے کا اصل مقصد حاصل ہو سکے۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری ثقافت کو ہدایت دی کہ وہ مشفیق خواجہ ٹرسٹ کے ساتھ تمام معاملات طئے کر لیں تاکہ بلاتاخیر ان کے ساتھ معاہدہ کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.