شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کا تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
عمران خان ملکی مسائل کے حل کیلئے صرف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ٬ہمارا موقف ملکی مسائل کا حل حکومت کی تبدیلی میں نہیں٬نظام کی تبدیلی میں ہے عمران خان اپنے دائیں بائیں شہدائے لال مسجد کے قاتلوں کو کھڑا کرکے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب مانگتے ہیں٬شہداء فاؤنڈیشن کا پالیسی بیان
جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:57
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس آج(جمعہ)کو اسلام آباد میں منعقد ہوا٬اجلاس میں تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہداء فاؤنڈیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔
اجلاس کے بعد ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ’’شہداء فاؤنڈیشن موجودہ حکومت کے متعلق عمران خان کے موقف کو درست سمجھتی ہے لیکن ان کا طریقہ کار غیرآئینی و غیرقانونی ہے٬شہداء فاؤنڈیشن کسی بھی غیر شرعی٬غیرآئینی و غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنے گی٬شہداء فاؤنڈیشن ملک میں فقط حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتی بلکہ شہداء فاؤنڈیشن کی جدوجہد ملک میں نظام عدل کے قیام اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے٬عمران خان ملکی مسائل کے حل کیلئے صرف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ شہداء فاؤنڈیشن کا موقف ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے٬عمران خان ملک میں احتساب اور انصاف کی تو بات کرتے ہیں مگر ان کا اپنا ترز عمل اس کے خلاف ہے٬وہ اور ان کے اتحادی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ شہداء کے خون کا حساب تو مانگتے ہیں مگر شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے متعلق ایک حرف بھی نہیں بولتے٬کیا لال مسجد میں شہید ہونے والے پاکستانی نہیں تھے٬عمران خان جب ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی بات کرتے ہیں تو ان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہوتے ہیں کہ جن کے ہاتھ شہدائے لال مسجد کے خون سے رنگین ہیں٬لہٰذا شہداء فاؤنڈیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی نہ تو حمایت کی جائیگی اور نہ ہی اس میں شرکت٬شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ نے ملک میں نظام عدل کے قیام اور شہدائے لال مسجد کے ورثا کو انصاف دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا آعادہ کرتے ہوئے شہداء فاؤنڈیشن کو ملک بھر میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے٬اس مقصد کے لئے ملک بھر میں شہداء فاؤنڈیشن کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.