جماعت اسلامی کی قبائلی علاقوں کے سیاسی اور تاجر اتحاد کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد میں بھر پورتعاون کی یقین دہانی
جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58
(جاری ہے)
اس موقع پر اے این پی کے سردار بابک ٬ پی پی پی کے سید ظاہر علی شاہ ٬ پی ٹی آئی کے خالد مسعود ٬ مسلم لیگ (ق) کے ڈاکٹر عبدالراج شاہین ٬ فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر نثار محمد مہمند ٬ سینٹر راحت حسین ٬ جے یو آئی کے شجا ع الملک ٬ آل پارٹیز فاٹا کے صدر پیائو خان اور دیگر قبائیلی تاجر رہنمائوں نے خطاب کیا۔
مشتاق احمد خان نے قبائلی رہنمائوں سے کہا کہ فاٹا مرکزی حکومت کے زیر انتظام علاقہ ہے اور حکومت نے اگلے تین سال کے لیے تمام تر انتظامیہ فوج کی نگرانی میں دے دیا ہے اس لیے انھوں نے قبائلی مشران کو مشورہ دیا کہ ایک جرگہ تشکیل دے کر کور کمانڈر سے ملاقات کریں اور ان کو اپنی حالت زار سے آگاہ کریں۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان میں کئی سال گزارے ہیں اور تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ قبائلی علاقے پاکستان کے دیگر علاقوں سے چار سو سال پیچھے ہیں۔مشتاق احمد خان نے قبائلی مشران کو تجویز پیش کی کہ اسلام آباد میں پاکستان کی چوٹی کے میڈیا کے صحافیوںکو بلا کر ان کو اپنے دکھ درد سے آگاہ کریں تاکہ ان کی آواز پوری قوم اوردنیا کے سامنے لایا جا سکے۔مشتا ق احمد خان نے کہا کہ گزشتہ70سلا م سے قبائلی عوام کو آئینی ٬انسانی اور بنیادی حقوق سے مغرور رکھنے پر ریاست پاکستان قبائیلیوں سے معا فی مانگے۔انھوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لیے ضرب عضب اور پنجابیوں کے لیے سی پیک ہے۔فاٹا کے لیے فوجی آپریشن اور لاہور کے لیے میٹرو اور اورنج سروس ہے۔ہمارے لیے آئی ڈی پیز کیمپ اور ان کے لیے میگا پراجیکٹ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس ظلم کے نظام کو نہیں مانتے۔قبائلیوں کو انسان ٬مسلمان اور پختون قرار دیا جائے٬ہمیں تعلیم ٬صحت اور ورزگار چاہیے۔ہمیں انسانی اور بنیادی حقوق چاہیے۔انھوں نے کہا کہ قبائلی سلام اور خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اتنے مظالم کے باوجود ان کے منہ سے اُف تک نہیں نکلتا اور صحیح معنوں میں پاکستان اور محب وطن یہی قبائلی ہیں۔کراچی میں کسی کو کچھ نہیں ہوا اور پاکستان مردہ بادکے نعرے لگائے اور پاکستان کا جھنڈاجلایا۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہرمشکل میں قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیا۔فوجی آپریشن٬ آئی ڈی پیز کیمپوں٬ قومی اسمبلی٬اور ایوانوں اور سیاسی میدانوں میں ہم آپ کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آپ کے حقوق کے لیے آپ کی جدو جہدکی قیادت کے لیے تیار ہیں آپ اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھیں ہمارا تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.