نیشنل پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ٬میر رحمت صالح بلوچ
جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ہے ٬جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے٬ وزیر صحت بلوچستان
جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:09
(جاری ہے)
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عبدالواحد شاہوانی بھی موجود تھے۔میر رحمت صالح بلوچ نے بابو امید علی بلوچ کو ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے نیشنل پارٹی پنجگور میں مزید فعال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سابق نمائندوں نے تقسیم در تقسیم کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جب نیشنل پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے حالات انتہائی کشیدہ تھے اور لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور عوام پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 4سال کے دوران پنجگور سمیت صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی آج ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آرہے ہیں۔ میر رحمت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے ہمارے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ترقی مخالفین کو برداشت نہیں ہورہی ہے اور وہ نیشنل پارٹی کے خلاف بے بنیاداور منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ہے لیکن جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کسی اجازت نہیں دیں گے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ ملک کے استحکام کیلئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)پنجگور کے یونٹ سیکرٹری بابو امید علی بلوچ کی اپنے ساتھیوں سمیت بی این پی (عوامی) سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے قائدین اور صوبائی وزیر میر رحمت بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا علان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2004ء میں بی این پی (عوامی) میں شمولیت اختیار کی لیکن پارٹی قیادت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دہا ۔انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی ) نے ہمارے ساتھ نا انصافی کی تمام حدیں پار کردیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ترقی پسند سوچ سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.