جڑواں شہر وں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری رہی

اسلام آباد میں ایک مذہبی جماعت کی طرف سے بڑا اجتماع کیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک طرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری رہی جبکہ دوسری طرف اسلام آباد میں ایک مذہبی جماعت کی طرف سے بڑا اجتماع کیا گیا لیکن پولیس یا ایف سی کے اہلکاروں نے ان کو نہ ڈسٹرب کیا اور نہ ہی انہیں دفعہ 144 کا نفاذ یاد کرایا گیا۔

(جاری ہے)

آئینی اور قانونی ماہرین نے حکومت کے اس دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ حکومت کے اتحادی جلسے کریں تو دفعہ 144 کو نظر انداز کردیا جاتا ہے جبکہ اگر مخالف فریق جلسہ کرے اس پرڈنڈوں ‘ لاٹھیوں اور آنسو گیس کی بارش کردی جائے۔

پی پی پی کی طرف سے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک طرف میاں نواز شریف خود جلسے کرتے پھرتے ہیں اور دوسری طرف مخالفین کا آئینی حق دبا رہے ہیں۔ یہ بات درست نہیں ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :