لاہور چیمبر اور ویہائی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری٬ چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
دونوں چیمبرز تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے کام کریں گے
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 15:25
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ وفد کا دورہ٬ مفاہمتی یادداشت اور بی ٹو بی میٹنگز دوطرفہ تجارت کے فروغ اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع ڈھونڈنے میں مدد فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ چین سے تجارتی وفود کی آمد میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان چینی تاجروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاروباری ماحول انتہائی بہترین اور سرمایہ کار دوست ہے جس سے چینی تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ باہمی تجارت بڑھ رہی ہے لیکن دونوں ممالک کی پوٹینشل اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قالین٬ لیدر٬ لیدر مصنوعات٬ آلات جراحی٬ کھیلوں کا سامان٬ پھل٬ سبزیاں٬ چاول٬ فارماسیوٹیکل اور کپاس سمیت پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین ہیں لہذا چینی درآمد کنندگان کو یہ اشیاء پاکستان سے ترجیحی بنیادوںپر منگوانی چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تاجر تعمیرات٬ ہوٹل٬ سیاحت٬ ایس ایم ایز٬ کمپیوٹر٬ ٹیکسٹائل٬ گارمنٹس٬ کارپوریٹ فارمنگ٬ سی فوڈ٬ فوڈ پراسیسنگ٬ بینکنگ اینڈ فنانس٬ لائٹ انجینئرنگ وغیرہ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کو چینی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جبکہ چین اس شعبے میں وسیع مہارت رکھتا ہے٬ اگر اس شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی کی جائے تو اس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے نہ صرف مقامی ضرورت پوری ہوگی بلکہ اضافی پیداوار چین کو بھی برآمد کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرسکتے ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ چینی تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں٬ چینی تاجر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کو تیار ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرے گی بلکہ ایشیاء میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.