نوازشریف اس وقت مودی کے نقش پر چل رہے ہیں ٬مشتاق احمد غنی
درجنوں کارکنوں کی گرفتار یاںوفاقی حکومت کا ایک افسوسناک اور بزدلانہ اقدام ہے٬ترجمان خیبر پی کے حکومت
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:30
(جاری ہے)
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے منقطع کرنا ایک مجرمانہ فعل ہے جس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے ۔
خیبر پختونخوا کو لاس ڈائون کرکے مسلم لیگ (ن) نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگنا پڑے گا ۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خود امن وامان کی صورت حال خراب کررہی ہے آج صوبہ بھر کے عوام صوابی انٹر چینج کے قریب دریائے کابل کے کنارے جمع ہوں گے ۔ یہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کے غیر منصفانہ اور مجرمانہ اقدامات پر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔ دریں اثناء مشتاق احمد غنی نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن خیبر پختونخوا کی سینئر قیادت مینا خان ٬ ڈاکٹر شفقت آیاز ٬ شاہد خٹک اور اقبال داوڑ سمیت دیگر درجنوں کارکنوں کی گرفتار یوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کا ایک افسوسناک اور بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے ۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو رہا کریں ۔گرفتاریوں اور پرتشدد کارروائیوں سے تحریک انصاف کے کارکن نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ پیچھے ہٹیں گے ۔ وفاقی حکومت کے ایسے اقدامات صورت حال کو مزید کشیدہ کر رہے ہیں ۔ پرامن احتجاج ہر ایک آئینی اور قانونی ہے ۔ 02نومبر سے پہلے ہی وفاقی حکومت نے سڑکوں کی بندش اور پرامن شہریوں کی گرفتاریوں سے حالات خود ہی بگاڑ دئیے ہیں اور اب یہ نظام نواز حکومت کے تختہ الٹنے سے ہی درست ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.