پروفیسر ساجد میر کی قیادت میںحوثیوںکی طرف سے میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف دفاع حرمین ریلی
بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حرمین کے دفاع کے لیے پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب بھیجے جائیں‘ پروفیسر ساجد میر کا مطالبہ
اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50
(جاری ہے)
حوثی باغیوں نے بلیسٹک میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا کر پوری دنیا کے مسلمانوں پر حملہ کیا ہے اور یہ عالم اسلام کی تاریخ میں سب سے شرمناک حادثہ ہے٬جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے حملہ سے پوری دنیا میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ہر مسلمان فکرمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اتحاد کے افواج کی دفاعی طاقت قابل ستائش ہے جنہوں نے بیلیسٹک میزائل کے حملہ کو فضائمیں ہی ناکام بنا دیا اور اس طرح دشمنان اسلام کی مکروہ سازش ناکام ہوئی۔ پروفیسر ساجد میر نے سوال اٹھایا کہ طالبان کو دہشتگرد کہنے والوں کی زبانیں حوثی باغیوں پر کیوں بند ہیں٬ نے حکومت سے فوی طور پر فوج سعودی عرب بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا ہم دہشت گردوں کے حرمین میں داخل ہونے کا انتظار کررہے ہیں اگرکوئی سمجھتا ہے کہ اسلحہ کے زور پر مقامات مقد سہ پر قبضہ کر لے گا تو یہ اس کی بھول ہے٬پارلیمنٹ کی قرارداد کے کل بھی مخالف تھے اور اب بھی ہیں٬ کوئی بھی پارلیمنٹ حرمین شریفین سے زیادہ مقدس نہیں ہو سکتی۔پروفیسر ساجد میر نے شرکائسے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہرقسم کی جانی ومالی قربانی کا حلف لیا٬ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دشمن اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے سعودی عرب کا دفاع پاکستان اور عالم اسلام کا دفاع ہے٬طالبان کو خوارج اور دہشت گرد کہنے والوں کی زبانیں یمن کے حوثی باغیوں کے بارے میں کیوں بند ہو گئی ہیں۔ بندوق کے زور پر آئینی حکومتوں کا تختہ الٹنے کی روایت ختم کرنا ہو گی٬ سعودی عرب نے پاکستان سے پہلی دفعہ باضابطہ فوجی مدد مانگی ہے جبکہ ہم متعدد مرتبہ سعودی عرب سے امداد لے چکے ہیں٬پاک فوج سعودی عرب بھیجنا پاکستان کے لئے اعزاز ہو گا٬ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد عوامی جذبات کی حقیقی ترجمان نہیں تھی۔ قبل ازیں پروفیسر ساجد میر نے اہل حدیث یوتھ فورس کے انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔ مرکزی شوری نے آئندہ چار سال کے لیے متفقہ طور پر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی صدارت کے لیے حافظ فیصل افضل شیخ اورجنرل سیکرٹری حافظ عامر صدیقی کا انتخاب کیا۔ جن سے مرکزی امیر نے حلف لیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی نومنتخب قیادت ملک بھر میں قرآن وسنت کی بالادستی کے لیے اہل حدیث نوجوانوں کو متحرک کرنے میں فعال کردار ادا کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.