پی ایم ڈی سی نے نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق کر دیا

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو اپنے طور پر داخلہ دینے سے روک دیا گیا ,داخلہ صرف میرٹ پر ہو گا

پیر 31 اکتوبر 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) نئے ریگولیشنز کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی ) نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں اپنے طور پر طلباء کے داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کے بعد سے سارے داخلے انٹری ٹیسٹ اور سابقہ تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ایڈمیشن کے تحت ہائوس جاب اور انٹری شپ ریگولیشن 2016 کو گزٹ آف پاکستان میں جمع کروایا گیا ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا پی ایم ڈی سی ایک ایڈمیشن بورڈ تشکیل دے گا جس میں کونسل صدر یا ممبر اس کا چیئرمین ہو گا ۔(جاوید)