انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات (کل) سے ہونگے٬ وفاقی تعلیمی بورڈ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

پیر 31 اکتوبر 2016 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2016ء (کل) منگل سے منعقد ہو رہے ہیں۔ وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

امتحانات پروگرام کے مطابق شروع ہوں گے۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز میں دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئیں ہیں۔ وہ امیدوار جنہیں ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملیں٬ وہ اپنی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے ڈائون لوڈ کرلیں یا اس کے حصول کے لئے فوری طور پر بورڈ کے افسران سے رابطہ کریں۔