تحریک انصاف کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا ٬ حکومت نے اپنی رٹ بحالی کیلئے اقدامات کئے ٬ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الائو لشکر لیکر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے تھے ٬ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ خون خرابہ ہو جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو کچھ ہوا ذاتی طورپر اس کے حق میں نہیں تھا٬ انا للہ وانا الیہ راجعون کچھ گم ہونے پر بھی پڑھی جاتی ہے ٬ عوامی تحریک کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 1 نومبر 2016 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا ٬ حکومت نے اپنی رٹ بحالی کے لئے اقدامات کئے ٬ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الائو لشکر لیکر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے تھے ٬ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ خون خرابہ ہو جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو کچھ ہوا ذاتی طورپر اس کے حق میں نہیں تھا٬ انا للہ وانا الیہ راجعون کچھ گم ہونے پر بھی پڑھی جاتی ہے ٬ عوامی تحریک کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں پیشی نہ ہوتی تو کنٹینرز کے باوجود دس لاکھ لوگ اسلام آباد لاتے ٬ تحریک انصاف نے ریاستی جبر کا مقابلہ کیا ٬ عدالت میں(ن) لیگ کی نہیں ہماری پیٹیشن کی سماعت تھی ٬ سپریم کورٹ انہیں تاریخ دے دیتی تو ہمارا دو نومبر کا دھرنا تیار تھا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا معاملہ دونوں ایوانوں میں موجود تھا ٬ سپریم کورٹ نے تمام جماعتوں سے ٹی اوآرز مانگے٬ عدالتی عظمیٰ کو یہ معاملہ ایوانوں میں بھیجنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بند کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ٬ حکومت آج تک اپنی آمرانہ ذہنیت سے باہر نہیں آئی ٬ پر امن احتجاج تحریک انصاف کا آئینی اورقانونی حق تھا۔

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فورسز کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لئے آنسو گیس کے علاوہ کوئی اسلحہ نہیں دیا گیا تھا ٬ تحریک نے پچھلی دفعہ بھی کہا کہ ہم تشدد کرنے نہیں آئے لیکن پھر بھی ہوا ٬ اس دفعہ بھی یہی کہہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا ٬ حکومت نے اپنی رٹ بحالی کے لئے اقدامات کئے ٬ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الائو لشکر لیکر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے تھے ٬ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ خون خرابہ ہو ٬پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو کچھ ہوا ذاتی طورپر اس کے حق میں نہیں تھا٬ انا للہ وانا الیہ راجعون کچھ گم ہونے پر بھی پڑھی جاتی ہے ٬ عوامی تحریک کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دو نومبر کا احتجاج پی ٹی آئی کا تھا ٬ ہم نے صرف اس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا ۔(ار)