Live Updates

تحریک انصاف کے ایک ہزار کارکن گرفتار ہیں ٬ عمران خان کو (کل) 9 لاکھ99ہزار افراد کی گنتی کرانا ہوگی

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام

منگل 1 نومبر 2016 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک ہزار کارکن گرفتار ہیں ٬ عمران خان کو (کل) بدھ کو9 لاکھ99ہزار افراد کی گنتی کرانا ہوگی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر دھرنا ختم ہی تھا تو ہماری بات پہلے ہی مان لیتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب تمہارا کیا بنے گا ٬ آپ نے دعویٰ کیا تھا کہ دس لاکھ لوگ اکٹھے کریں گے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایک ہزار کارکن گرفتار ہیں ٬ عمران خان کو (آج) بدھ کو9 لاکھ99ہزار افراد کی گنتی کرانا ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات