پنجاب کے آبپا ش علاقوںمیں گند م کی کا شت کیلئے منظور شد ہ اقسا م کی وقت پرکا شت کا اعلان

بدھ 2 نومبر 2016 13:27

سلانوالی۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ زراعت صوبہ پنجاب نے پنجاب کے آبپا ش علاقوںمیں گند م کی کامیا ب کا شت کیلئے منظور شد ہ اقسا م کی وقت پرکا شت اور موزوں علاقے کا اعلان کر د یا جس کے مطابق منظور شد ہ قسم این ا ے آر سی کا وقت کاشت یکم نومبر تا15نومبر یہ قسم پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں کیلئے موزوں ہے٬ پاسبا ن 90کا وقت کاشت 15نومبر تک اور پنجاب کی کلر و الی زمینوں کیلئے یہ موزوں ہے گلیکسی 2013کاوقت کا شت یکم نومبر تا30نومبر یہ پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں کیلئے موزوں ہے٬ لاثانی 2008آری 2011پنجاب 2011کیلئے موزوں وقت کا شت یکم نومبر تا 10دسمبر ہے ٬جبکہ یہ اقسا م پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں کیلئے موزوں ہے فیصل آباد 2008وقت کا شت یکم نومبرتا 10دسمبر پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں کلر اٹھی اور پانی کی کمی والی زمین کیلئے موزو ں ہے٬ ملت 2011کا وقت کا شت یکم نومبر تا10دسمبر ہے٬ یہ پنجاب کے تمام جنوبی اضلاع کیلئے موزوں ہے٬ سحر 2006کا وقت کا شت یکم نومبر تا 15دسمبر جبکہ یا قسم پنجاب کے تمام آپیاش علاقوں کیلئے موزوں ہے٬ آ س 2011کا وقت کا شت 10نومبر تا 15دسمبر یہ پنجاب تمام جنوبی اضلا ع کیلئے موزوں ہے٬ شفق 2006معرا ج 2008ان اقسا م کا وقت کا شت 10نومبر تا 15دسمبر ہے اور یہ پنجاب کے تمام اضلا ع کیلئے موزوں اقسا م ہے۔

متعلقہ عنوان :