اسموگ زیادہ ہونے پر اسکولوں میں چھٹیوں پر غور کریں گے‘مشیرصحت

نمی کا تناسب بہتر کرنے کیلئے کمروں میں گرم پانی کی بھاپ دیں٬دمے یا سانس کے مریض اسموگ میں احتیاط کریں‘سکریٹری ماحولیات سیف انجم آنکھیں صاف کرنے والے ڈراپس بھی ڈالے جاسکتے ہیںاسموگ سے الرجی یا آنکھ٬ناک سے پانی جاری ہو سکتا ہے‘ڈاکٹر مسعود کی گفتگو

جمعرات 3 نومبر 2016 22:58

اسموگ زیادہ ہونے پر اسکولوں میں چھٹیوں پر غور کریں گے‘مشیرصحت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اسموگ زیادہ ہونے پر اسکولوں میں چھٹیوں پر غور کریں گے جبکہ سیکرٹری ماحولیات سیف انجم نے کہا ہے کہ نمی کا تناسب بہتر کرنے کیلیے کمروں میں گرم پانی کی بھاپ دیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اسموگ زیادہ ہونے پر اسکولوں میں چھٹیوں پر غور کریں گے٬ سکریٹری ماحولیات سیف انجم نے کہا ہے کہ نمی کا تناسب بہتر کرنے کیلئے کمروں میں گرم پانی کی بھاپ دیں٬دمے یا سانس کے مریض اسموگ میں احتیاط کریں۔

ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ آنکھیں صاف کرنے والے ڈراپس بھی ڈالے جاسکتے ہیںاسموگ سے الرجی یا آنکھ٬ناک سے پانی جاری ہو سکتا ہے٬اسموگ سے بچنے کیلئے آنکھوں میں پانی کے چھینٹے ڈا لیں۔

متعلقہ عنوان :