پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتیں مقرر کر دیں
جمعہ 4 نومبر 2016 15:18
(جاری ہے)
ڈی سی او نے کہاکہ معیاری اشیائے خوردونوش کی صارفین کو فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔
ذخیرہ اندوزی ‘ مصنوعی مہنگائی او ربلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں ‘ منڈیوں اور بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ۔ اس طرح صارفین کے نمائندوں کو ملاوٹ کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈی سی او نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے موبائل نمبرز پر ملاوٹ ذخیرہ اندوزی او ربلیک مارکیٹنگ میں ملوث دکانداروں وتاجروں کے بارے میں ایس ایم ایس کر کے نشاندہی کریں ۔ ان کے نام صیغہ راز میں رکھنے کے علاوہ معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف بھر پور کریک ڈا$ن کیا جائے گا۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے 16 اشیائے ضروریہ کے از سر نو ریٹ مقرر کئے گئے جس کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 680 روپے ‘ چاول باسمتی( 386 )45 روپے ‘ چاول باسمتی سپرکرنل 76 روپے او رپرانا 78 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔دال چنا موٹی کی قیمت 152 روپے ‘ دال مسور موٹی کی قیمت 112 روپے ‘ دال مسور باریک 137 روپے ۔ دال ماش چھڑی ہوئی 184 روپے ‘ دال مونگ دھلی ہوئی 85 روپے ‘ چھوٹا گوشت 600 روپے فی کلو بڑا گوشت 300 روپے ‘ بیسن 142 روپے فی کلو ‘ سفید چنا لوکل 153 روپے او رامپورٹیڈ148 روپے فی کلو جبکہ سرخ مرچ کی قیمت 210روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ تندوری روٹی 100 گرام وزن کی قیمت اتفاق رائے سے پانچ روپے مقرر کی گئی ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.