کوہاٹ چیمبر آف کامرس کو اپنی عمارت کی تعمیر کیلئے زمین الاٹ کی جائے - ٬انجینئر سید فائق شاہ
کوہاٹ چیمبر کو بلڈنگ کی تعمیر میں تعاون کریں گے٬ خالد اقبال ملک
جمعہ 4 نومبر 2016 16:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے کافی ذخائر پائے جاتے ہیں اور علاقے میں95فیصد ڈریلنگ کامیاب رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں کوئلہ کے بھی وافر ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں ٹیکسٹائل٬ سیمنٹ٬ فلور ملنگ٬ قالین سازی اورمعدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے سرمایہ کارکوہاٹ کا دورہ کرکے دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو بھی کوہاٹ چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وفد میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ملک محمد اقبال٬ نذر خٹک٬ ملک محمد اسد خان٬ رشید احمد پراچہ٬ محمد جنید اور دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ کوہاٹ چیمبر زمین کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرے جبکہ اسلام آباد چیمبر ان کو بلڈنگ کی تعمیر کیلئے معاونت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس خطے میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے کوششیں کر رہا ہے تا کہ علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو مزید بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے صنعتکاروں کو بھی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتیں لگانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کوہاٹ چیمبر کو اپنا ایک مضبوط سیکرٹریٹ قائم کرنے میں بھی ضروری تعاون فراہم کرے گا تا کہ چیمبر علاقے کی تاجر وصنعتکار برادری کی بہتر خدمت کی جا سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک٬ نائب صدر طاہر ایوب٬ فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید٬ ٬ فیڈریشن کے نائب صدر ظفر بختاوری٬ چیمبر کے سابق صدور میاں شوکت مسعود اور محمد اعجاز عباسی سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس کو اپنے امور بہتر طریقے سے چلانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.