گوجرانوالہ٬ ٹرین کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:14

گوجرانوالہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) گوجرانوالہ میں ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران معمرشخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا٬ ریسکیو اہلکاروں نے نعش کے ٹکڑوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کرد یا ٬ تفصیل کے مطابق کنگنی والہ کے قریب پچاس سالہ عبدالرشید ریلوے لائن عبور کرنے لگا تو اس دوران وہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا ٬ ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معمر شخص نے ٹرین کے آگے آکر خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرد یا۔

متعلقہ عنوان :