بھارتی شہری پر پاکستانی پرچم لہرا نے پر بغاوت کا مقدمہ درج

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:48

بھارتی شہری پر پاکستانی پرچم لہرا نے پر بغاوت کا مقدمہ درج

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) بھارتی شہری نے بھارت میں پاکستانی پرچم لہرا دیا جس پر ان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں بھارتی سکھ شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر احتجاجاً پاکستانی پرچم لہرا دیا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف بغاوت اور ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا٬ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ زیادہ بلنگ پر حکام نے کوئی توجہ نہیں دی جس پر انہوں نے احتجاجاً ملک سے بے وفائی کا اظہار کیا ہے ۔(وقار)

متعلقہ عنوان :