یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے ٬دین کی فضا ئیں بنا دے ٬ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے

عالمی تبلیغی اجتماع آہوں٬ سسکیوں اور رقت آمیز دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

اتوار 6 نومبر 2016 13:20

یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے ٬دین کی فضا ئیں بنا دے ٬ہر امتی کو دین پر ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء)عالمی تبلیغی اجتماع آہوں٬ سسکیوںاوررقت آمیز دعائوںکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی دعا حاجی عبدالوہاب امیر جماعت نے کروائی جس کا دورانیہ 25منٹ رہا ٬دس منٹ اردو اور پندرہ منٹ عربی میں دعا کی گئی ۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔

(جاری ہے)

یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ٬یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما ٬بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما ٬پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ۔

یااللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما ٬اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ٬یااللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ٬دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ٬امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے٬مساجد کی حفاظت فرما ٬یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے ٬دین کی فضا ئیں بنا دے ٬ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ٬اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ٬اجتماع کو قبول فرما ۔