کرسٹیانو رونالڈو کے ریال میڈرڈ سے معاہدے میں 2021ء تک توسیع
پیر 7 نومبر 2016 13:37
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو٬ اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کو 2021 تک توسیع دینگے۔ریال میڈرڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پرتگالی اسٹار اس تقریب میں اپنے معاہدے کو30 جون 2021 تک توسیع دیں گے جہاں کلب کے صدر فلورینٹینو پیرز اور خود رونالڈو بھی موجود ہوں گے۔
ریال میڈرڈ پر فیفا نے ایک سال کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرانسفرپر پابندی عائد کی تھی جبکہ 31 سالہ رونالڈو٬ گیراتھ بیل٬ لوکا موڈرک اور ٹونی کروز سمیت معاہدے کو توسیع دینے والے کلب کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیل کا 6 سالہ نیا معاہدہ 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا ہوگا جس میں ٹیکس بھی شامل ہوگا۔(جاری ہے)
دوسری جانب رونالڈو کا معاہدہ 2018 میں ختم ہونے والا تھا تاہم وہ ممکنہ طور پر ایک دفعہ پھر مہنگے ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔
امریکی میگزین فوربس کیمطابق رونالڈو پہلے ہی سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں اور سال 2016 میں تنخواہ اور دیگر مد میں 88 لاکھ ڈالر کما چکے ہیں۔رونالڈو 2009 میں جب انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے تو اس وقت ان کا معاہدہ تاریخ کا مہنگا ترین معاہدہ تھا۔ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے رونالڈو کو اپنے کیریئر کا خاتمہ ریال میڈرڈ سے ہی کرنے کا مشورہ دیا جیسے انھوں 2006 میں اپنے کیرئر کو اسی کلب سے خیر باد کہا تھا۔زیڈان نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جو کارنامے انجام دئیے ہیں اور جو انجام دے رہے ہیں اس حوالے سے وہ منفرد ہیں اس لیے یہ خواب ہے کہ وہ اپنا کیریئر یہی سے ختم کریں ٬ْ2013 اور 2014 میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی حاصل کرنے والے رونالڈو نے کلب میں آنے کے بعد 8 ٹرافیاں جیتی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.