اب پی ٹی آئی کے بھاگنے کا وقت آچکا ہے۔مریم اورنگزیب
عدالت نے ثبوت مانگے توپی ٹی آئی کے وکیل نے پیش نہیں کئے،اب وقت الزامات کانہیں ثبوت پیش کرنے کاہے۔وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 19:42
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب الزامات ‘ بدتہذیبی اور جھوٹ کے دن ختم ہو چکے ہیں، اب وقت الزامات کا نہیں ثبوت پیش کرنے کا ہے، عدالت نے ثبوت مانگے تو پی ٹی آئی کے وکیل نے فراہم نہیں کئے، مخالفین صرف الزامات لگاتے ہیں اب ثبوت دینے کا وقت شروع ہوچکا ہے اور پی ٹی آئی کے بھاگنے کا وقت آچکا ہے۔
پیرکو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت ہے کنٹینر نہیں ،یہاں سے کوئی نہیں بھاگ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ خط لکھ دیا تھا۔ ہمارے وکلاء نے ہر الزام کا تفصیلی جواب جمع کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس پہلے دن سے مضبوط تھا اور ہم عمران خان کے جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.