لاہور٬ فوج کے انتہائی حساس دفتر کے باہر ایک عمر رسیدہ شخص خود کو خودکش حملہ آور کہتا ہوا پہنچ گیا

چاپڑ سے ایس ایچ او پر حملہ کرنے کی کوشش٬ خود کو زخمی کردیا ٬ حراست میں لے لیا گیا

پیر 7 نومبر 2016 22:52

لاہور٬  فوج کے انتہائی حساس دفتر کے باہر ایک عمر رسیدہ شخص خود کو خودکش ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں چھائونی کے علاقے طفیل روڈ پر واقع فوج کے انتہائی حساس دفتر کے باہر ایک عمر رسیدہ شخص خود کو خودکش حملہ آور کہتا ہوا پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اس شخص نے ایک ہاتھ میں آہنی چاپڑ بھی اٹھا رکھا تھا اطلاع ملتے ہی سائوتھ کینٹ کا ایس ایچ او قمر عباس اپنے گن مین خرم ذکاء کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پہلے اُس شخص نے چاپڑ سے ایس ایچ او پر حملہ کرنا چاہا بعدازاں خود کو چاپڑ سے زخمی کرلیا۔

پولیس نے حملہ آور کو چاپڑ سمیت حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق خود کو خودکش بمبار ظاہر کرنے والے کا نام نثار خاں ہے اور وہ خوشاب کے گائوں روڈا کا رہائشی ہے اس کی عمر 65سال ہے اور اُس کا دماغی توازن درست نہیں لگتا۔ پولیس کے مطابق اُس سے تفتیش کی جارہی ہے اور اُس کے اہل خانہ کو بلوایا گیا ہے۔ تاحال اُس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :