لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر٬ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی

پیر 7 نومبر 2016 23:27

لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر٬ڈرائیور ..

خانیوال ۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) میاں شمیر کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی کھلے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر٬ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی ٬ ریلوے حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کھلے پھاٹک پر ریلوے لائن میں پھنس گئی ٬ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا ئی اور ٹرین کو بڑے حادثہ سے بچا لیا٬کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :