مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت

منگل 8 نومبر 2016 15:16

فیصل آباد۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)مونجی کی برداشت میں تاخیر دانوں کے جھڑنے و ٹوٹنے کاباعث بنتی ہے جبکہ پرندوں ، چوہوں ، کیڑوں ، پیسٹ کے حملہ سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کو مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ زرعی ماہرین نے بتایاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20 فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتا ہے اور اس کی کوالٹی متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے ۔انہوںنے کہاکہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل ، پریشانی یامالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔