امریکی صدارتی الیکشن :ٹرمپ کو کامیابی کیلئے صرف 16ووٹ درکار
فہد شبیر بدھ 9 نومبر 2016 10:47
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر۔2016ء) امریکا کے58ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلیری کلنٹن کے209 ووٹوں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ254ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ وائٹ ہائوس پہنچنے کے لئے درکار 270الیکٹورل ووٹوں میں سے صرف 16ووٹ کی دوری پر ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کے اس معرکے میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، تمام ریاستوں کے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 538 ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ریاست یوٹاہ سے ٹرمپ جبکہ ہوائی سے ہیلری کامیاب رہی ہیں،سیاسی مبصرین کی جانب سے اہم ترین قرار دی جانےو الی ریاست فلوریڈا سے ٹرمپ نے کامیابی سمیٹی ہے تو دوسری جانب ہلیری نے کیلیفورنیا میں میدان مار لیا ہے ۔
اس سے قبل دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی ۔(جاری ہے)
ابھی تک کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ 23 ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن 16 ریاستوں میں کامیاب ہوئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یوٹا،ایڈاہو،نارتھ کیرولائنا،اوہائیو، مونٹانا، لوزیانا، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی اورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوچکے ہیں۔
ادھر ہلیری کلنٹن واشنگٹن، کیلی فورنیا،ورجینیا،کولوراڈو،نیومیکسیکو، کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا، الینوائے،میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں جیتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.