پاکستانی تجزیہ کاروں ،انتخابی ماہرین اور نجومیوں کے دعوے اور پیشن گوئیاں غلط
متنازعہ شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا تاج اپنے سر سجا لیا،ہیلری کلنٹن کو شکست
بدھ 9 نومبر 2016 14:24
(جاری ہے)
وائٹ ہاوس تک رسائی کی دوڑ میں شریک ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلری کلنٹن اور ان کے حریف ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اب پاکستان کا بچہ بچہ پہچانتا ہے۔
ہلری کلنٹن پاکستان میں بہت مقبول ہیں اورپاکستانیوں کی اکثریت انہیں امریکہ کا آئندہ صدر دیکھنا چاہتی تھی۔خواتین خصوصا ہلری کے لباس،ان کی جیولری اور پروقار شخصیت سے بہت متاثر ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو، اپنے مسلم مخالف بیانات کی وجہ سے غیرمقبول امریکی لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ایک مقابلہ تو امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے درمیان رہا تو دوسرا مقابلہ پاکستانی میڈیا میں بھی جاری رہا۔ ہرچینل امریکی انتخاب سے وابستہ خبر سب سے پہلے ناظرین تک پہنچانے کے لئے ہرممکن جتن کرتا رہا۔بعض نجی چینلز نے تو اپنے کئی کئی نمائندے پاکستان سے خصوصی طور پر انتخابی سرگرمیوں کی کوریج کے لئے امریکہ بھیجے ۔پاکستان میں چار بجے تو امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ہلری کلنٹن نے نیویارک کے قریب اپنے حلقے میں ووٹ ڈالا تو پاکستان کے تمام چینلز نے انہیں ووٹ ڈالتے ہوئے براہ راست دکھایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جیسے ہی ہیلری پر برتری حاصل کی تو میڈیا بدھ کی صبح سے ہی ووٹنگ کو کوریج دے رہا تھا۔امریکی انتخابات میں پاکستانی عوام کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بہت سے پاکستانیوں نے نتائج جاننے کے لئے رات بھرجاگ کر ٹی وی کے سامنے گزارنے کا پروگرام بھی بنالیا جبکہ بدھ کو پاکستان میں چھٹی نہیں بلکہ ورکنگ ڈے تھا ۔الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا میں بھی امریکی انتخابات خاص موضوع ہیں۔ انتخابات سے متعلق روزمرہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ اردو اورانگلش کے بلاگرز بھی امریکی انتخابات کو اپنے اپنے انداز سے دیکھ کر ان پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ تمام اخبارات نے انتخابات کے حوالے سے بدھ کی اشاعت میں خصوصی صفحات جاری کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.