ْعلامہ اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان کو لبرل اور سیکولر نہیں بننے دیں گے‘سید بو علی شاہ
بدھ 9 نومبر 2016 19:52
(جاری ہے)
نظریہ پاکستان کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔قومی نظریے کو تاریک کرنے ولے لوگ ملک کو یہودیوں کے اشارے پر چلانا چاہتے ہیں۔علامہ اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان کو لبرل اور سیکولر نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے زریعے نوجوانوں میں تعمیر پاکستان کا جزبہ پیدا کیا۔
اس موقع پر احمد رضا طیب نے کہا کہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری ہر دلعزیز شخصیت تھے۔آپ نے ہر فورم پر نظریہ پاکستان و فکر اقبال کو اجاگر کیا۔آپ ہمیشہ انجمن طلبہ اسلام کے نوجوانوں سے محبت کا اظہار کرتے تھے۔افتخار علی نوری کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک حقیقی اور صحیح اسلامی ریاست کا نظریہ پیش کیا نو جوانان اسلام علامہ اقبال کے نظریہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنائیں۔مفکر پاکستان کی علمی ،ادبی، فکری اور روحانی زندگی ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گی۔ علامہ جمیل ہزاروی نے کہاکہ علامہ قبال جیسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔آپ وہ عظیم شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے بر صغیر کے منتشر مسلمانوں میںاحساس ذمہ داری بیدار کر کے آزادی کا جذبہ پیدا کیا۔ملک طاہر اقبال مصطفائی نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تعلیمات کو رہتی تک یاد رکھا جائے گا۔نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ علامہ اقبال کی زندگی کو اپنانے کی کوشش کریں۔نظریہ پاکستان وفکر اقبال کانفرنس میں افتخار احمد،ارقم رضا ،واجد اکبر ، نعمان کار،ذیشان شفیق،راہب حسین لاکھو ،ملک اختر ودیگر نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.