نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایٹمی معاہدہ ختم نہیں کرسکتے، ایرانی صدر حسن روحانی

بدھ 9 نومبر 2016 21:16

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایٹمی معاہدہ ختم نہیں کرسکتے، ایرانی ..

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ ایٹمی معاہدہ کو ختم نہیں کرسکتے۔ بدھ کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے کسی ایک ملک یا کسی ایک حکومت کے ساتھ ایٹمی معاہدہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ چھ بڑی عالمی قوتوں کے ساتھ ہوا ہے اور اس کی منظوری اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے ذریعے دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک حکومت یا ایک ملک اکیلے یہ معاہدہ واپس نہیں کرواسکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم وہ معاہدہ ختم کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے پر پابندی سے عملدرآمد کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :