ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکہ کاصدارتی انتخاب جیتنامہنگاپڑگیا

ہیلری کلنٹن کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے،مختلف شاہراوں پرآگ لگادی،ڈونلڈٹرمپ اورہیلری کے حامی گتھم گتھا بھی ہوگئے،لیڈی گاگانے ڈونلڈٹرمپ کیخلاف احتجاج میں بھرپور حصہ لیا۔امریکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 21:08

ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکہ کاصدارتی انتخاب جیتنامہنگاپڑگیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) :ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکہ کاصدارتی انتخاب جییتنا مہنگا پڑگیا،ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے ڈونلڈٹرمپ کی جیت کے خلاف امریکی ریاستوں بھرپوراحتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں،احتجاج میں معروف سنگرلیڈی گاگا،سمیت کالجزکے طلباوطالبات نے شرکت کی،کچھ مقامات پرڈونلڈٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے حامی آمنے سامنے آنے پرگتھم گتھا بھی ہوئے،تاہم امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کا جشن اور مخالفین کی طرف سے بھرپوراحتجاج کیاجارہاہے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایک شاہرہ پرآگ بھی لگا دی۔ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر کیے جانے والے خطاب کے بعد ہی سے نیویارک سے کیلیفورنیا تک عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ جبکہ شکاگو اور نیویارک میں ٹرمپ بلڈنگز کے باہر بھی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے نتائج پر کیے جانے والے احتجاج کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا بالخصوصی ٹویٹر اور فیس بُک پر بھی شئیر کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا اور امریکی عوام کا ایک بڑا حصہ ہیلری کلنٹن کو بطور کامیاب اُمیدوار اور امریکہ کی آئندہ صدر کے طور پر دیکھ رہا تھا لیکن ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ہیلری کلنٹن کے حامیوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔یاد رہے امریکی صدارتی انتخابات میں دونلڈ ٹرمپ نے 276 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے اپنی مد مقابل اُمیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی۔اورامریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں لیکن ان کی کامیابی کے بعد سے احتجاج کا آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :