امریکی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر اتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد ،(آج ) وائٹ ہائوس مدعو کرلیا

ملکی ضرورت کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا، ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کیلئے پرامید ہیں، ہار جیت انتخاب کا حصہ ہے نوجوانوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے،ہم سب کو مل کر آگئے بڑھنا ہے،ٹرمپ سے سنگین اختلافات کے باوجود معمول کے مطابق انتقال اقتدار ہوگا،صدر براک اوباما کی پریس کانفرنس

بدھ 9 نومبر 2016 23:07

امریکی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر اتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدراتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ضرورت کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا، ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کیلئے پرامید ہیں، ہار جیت انتخاب کا حصہ ہے نوجوانوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کوکامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ ملکی ضرورت کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔نوجوان لوگ ہیلری کی شکست پر دل شکستہ نہ ہوں ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کیلئے پرامید ہیں ۔انھوںنے کہا کہ ہار جیت انتخاب کا حصہ ہے نوجوانوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے ۔ایسا ہوتا ہے کہ محنت کے باوجود ہار جاتے ہیں۔ہم سب کو مل کر آگئے بڑھنا ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ نیا صدر کامیاب ہو۔ٹرمپ سے سنگین اختلافات کے باوجود معمول کے مطابق انتقال اقتدار ہوگا۔امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو (کل ) جمعرات کو وائٹ ہائو س آنے کی دعوت دیدی۔

متعلقہ عنوان :