فاطمہ جناح ہسپتال میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ
اتوار 13 نومبر 2016 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سلیپ سڈی لیب بھی قائم کی گئی ہے جو بلوچستان کی واحد لیب ہے جہاں پر ہیوی ویٹ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری صحت نے انتظامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایات دیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی خصوصی دلچسپی کی بناء پر فاطمہ جناح جنرل ہسپتال کو چیسٹ انفیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز ایکٹ لانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں پر امراض سینہ ودیگر وبائی امراض کی جدید طرز پر تشخیص سے لوگوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی۔ بعدازاں سیکریٹری صحت نے ہسپتال میں چیسٹ انفیکشن کے لئے اسپیشل کیئریونٹ کا معائنہ کیااور موجود طبی آلات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل کیئر یونٹ کے قیام سے صوبے میں چیسٹ انفیکشن کی روک تھام میں کافی حد تک مدد مل سکے گی۔علاوہ ازیں ہسپتال میں موجود دیگر سہولیات اور ہسپتال کی مزید بہتری کے لئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس میںآئسو لیشن وارڈ ،ایبولہ ودیگر وارڈز، آپریشن تھیٹر، فلورو اسکوپی،آکسیجن پلانٹ وہسپتال میں دیگر ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا جبکہ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ کام کو جلد ازجلد پایہء تکمیل تک پہنچائیں کیونکہ ہسپتال کی مجموعی صورتحال پر اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام نے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت میں انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں ہیلتھ الاؤنس کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے صحت کے شعبے کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ اس حوالے سے ڈاکٹرز بھرپور تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.