جہانگیر بدر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی
فہد شبیر پیر 14 نومبر 2016 09:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر جو کل رات انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا ہے۔ جہانگیر بدر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔ جہانگیر بدر دل اور گردوں کے عارضےمیں مبتلا تھے ۔نماز جنازہ دوپہر 3 بجے باغ جناح لاہور میں ادا کی جائے گی۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس ۔
جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے زمانہ طالب علمی سےسیاست شروع کی اور طلبہ یونین کے صدر بھی رہے۔(جاری ہے)
جہانگیر بدر 1988 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے ۔ بینظیربھٹوکے پہلےدورحکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ جہانگیر بدر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی رہے اور وہ 1994 اور 2009 میں دو بار سینیٹر بھی منتخب ہوئے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا جہانگیربدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جہانگیر بدر کے انتقال کا سن کر دھچکا لگا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جہانگیربدر کےبغیرسیاسی سفر کا تصور بھی نہیں کیا تھا،انشاء الله آپ کو سر خرو کریں گے ۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور لیاقت بلوچ کاجہانگیربدرکےانتقال پراظہارافسوس کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.