زلزلے کے خطرے ، سونامی وارننگ کے باوجود پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز17نومبر سے شروع ہوگی
پیر 14 نومبر 2016 11:46
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) زلزلے کے خطرے اور سونامی کی وارننگ کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز17نومبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ زلزلے سے متاثرہ کرائسٹ چرچ میں ہی شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر کو ہینڈگلے اوول کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہملٹن میں 25 نومبر سے شروع ہو گا۔
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی، سمیع اسلم، شرجیل خان، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، اور عمران خان سینئر شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میںوسیم باری ( مینجر)، مکی آرتھر (ہیڈ کوچ )،گرانٹ فلاور (بیٹنگ کوچ ) سٹیو رکسن ( فیلڈنگ کوچ )، اظہر محمود ( بولنگ کوچ )، گرانٹ لوڈن (فٹنس کوچ )، شاہد اسلم (انچارج ٹوئر آپریشنز)،لیفٹنٹ کرنل (ر) احمد ایاز ( سیکورٹی مینجر) ، شین ہیز( فزیو تھراپسٹ )، طلحہ اعجاز اینالسٹ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.