سائنسدانوں نے ماں کے بغیر ہی بچوں کی پیدائش ممکن ہونے کا اعلان کردیا
پیر 14 نومبر 2016 17:24
سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں وہ عورت کے انڈوں کے بغیر ہی بچے پیدا کر سکتے ہیں۔اس طریقے کے تجربات اس وقت یونیورسٹی آف باتھ میں جاری ہیں۔ اس طریقہ کار میں سائنسدان صرف دو مردوں کا ڈی این اے لے کر اس سے بچہ پیدا کر سکتےہیں۔
اس سے پہلے کہا جاتا تھا کہ عورت کا انڈہ ہی سپرم کو بچے میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں صرف آدھے کروموسومز کو ہی لینے کی صلاحیت ہے۔
اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایمبریو کو اُن خلیوں سے بھی بنایا جا سکتا ہے جس میں تمام کروموسومز ہوں۔ نظریاتی طور پر اس کا مطلب ہے کہ انسانی جسم کے کسی بھی خلیے کو سپرم سے فرٹیلائز کیا جاسکتا ہے۔
سانسدانوں نے اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے چوہوں کی تین نسلیں تیار کر لی ہیں اور وہ سب بالکل تندرست اور صحت مند ہیں۔
(جاری ہے)
اب سائنسدانوں کا ارادہ ہے کہ جلد کے خلیوں سے بچے پیدا کیےجائیں۔
سائنسدان دیکھنا چاہتے کہ جلد کے خلیوں سے بھی یہی نتائج ملتے ہیں یا نہیں۔اس طریقے میں کسی بھی مرد کی جلد کا خلیہ لے کر اس میں سے آدھے ڈی این اے الگ کر دئیے جائیں گے۔ اس کے بعد آئی وی ایف طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے سپرم سیل کو جلد کے خلیے میں انجیکٹ کر دیا جائے گا۔ اس سے ایمبریو بن جائے گا جسے سروگیٹ مدر میں منتقل کر دیا جائے گا۔اس سے جو بچہ پیدا ہوگا اس میں عورت کا ڈی این اے شامل نہیں ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.