نئی آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، مصباح ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر
پیر 14 نومبر 2016 18:35
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نمبر ون بلے باز اور بھارت کے روی چندرن ایشون نمبر ون بائولر ہیں۔پاکستان کے یونس خاں بیٹنگ رینکنگ میں بدستور چوتھے اور کپتان مصباح الحق 12ویں اور اظہر علی13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بائولنگ رینکنگ میں پاکستان یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں،آل رائونڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے ،یونس خان چوتھے ،ہاشم آملہ 5ویں ،اے بی ڈویلیئرزچھٹے ،ڈیوڈ وارنر 7ویں ،ایڈم ووگز 8ویں ،اجنیکیا ریہانے 9ویں ، کپتان مصباح الحق 12ویں، اظہر علی13ویں اور اسد شفیق 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔(جاری ہے)
بائولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے ،رنگنا ہیراتھ 2درجے ترقی پاکردوسرے ،ڈیل سٹین تیسرے ،جمیز اینڈرسن چوتھے ،یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں ،وہاب ریاض 25ویں ،راحت علی32ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل رائونڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے،بن سٹوکس تیسرے ،معین علی چوتھے اور جدیجہ5ویں نمبر پر موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.