نوجوان نسل میں رواداری کے فروغ کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں آرٹ اور کلچر کا اہم کردار ہے،کمشنر ساہیوا ل
منگل 15 نومبر 2016 17:48
(جاری ہے)
نمائش پنجاب کونسل آف آرٹس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے جو 3 دن تک جاری رہے گی ۔
نمائش میں پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنیوالے مصوروں خالد اقبال ، شاہ نواز زیدی ،ڈاکٹر راحت فرید،غلام مصطفیٰ ،میاں اعجاز الحسن اور شاہد جلال کے فن پارے رکھے گئے ہیں ۔کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے کہا کہ مقامی ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے طلباء و طالبات میں پینٹنگز اور دوسری اصناف کے مقابلے کروائے جائیں گے جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کے فن پاروں کی نمائش بھی کی جائے گی ۔انہوں نے آرٹس کونسل میں آرٹ کلاسز شروع کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی تا کہ ان شعبوں میں ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے ۔انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں اور آرٹ کے دلدادہ افراد پر زور دیا کہ وہ آرٹ اور کلچر کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کریں تا کہ معاشرے کا سافٹ امیج اجاگر کیا جا سکے ۔ دریں اثناء کمشنر بابر حیات تارڑ نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ محرم الحرام کے دوران پیغام شہادت حسینؑ جس خوبصورتی اور سچائی کے ساتھ دیا گیا وہ لائق تحسین ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں عاشور ہ محرم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس کیلئے ممبران امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے فاضل احباب کا بھر پور کردار شامل ہے ۔اجلاس میں ڈی سی او پاکپتن عرفان احمد سندھو اور تینوں اضلاع کے ڈی پی او ز کے علاوہ اے ڈی سی اوکاڑہ بھی شریک ہوئے جبکہ علمائے کرام کی نمائندگی ضیا اللہ شاہ بخاری ،مولانا محمد حسن معصومی ،احسان الحق فریدی اور سید محمد زاہد کے علاوہ شیخ اعجاز احمد رضا بھی شریک ہوئے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.