نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور آگاہی سے قومی ترقی کے اہداف حاصل ہوسکتے ہیں، نبیلہ ملک
ملک بھرکے مقتدر اداروں کے نمائندوں کو مشاورتی عمل میں شریک کرکے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی قومی مشاورتی کانفرنس سے آمنہ قریشی، عامرحمید، محمد بلال ، بہادر شاہ کا خطاب
منگل 15 نومبر 2016 18:49
(جاری ہے)
کانفرنس میں ڈائریکٹر ایڈوکیسی و ریسورس موبلائزیشن نبیلہ ملک نے کہا کہ نوجوان ملکی آبادی کا 64 فیصد ہیں جنہیں قومی ترقی کے دھارے میں لانے ، قومی مسائل کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور معاشرے میں ان کی مثبت شرکت یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ایک جامع روٹ میپ تیار کرکے اس کی آگاہی عام کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے مختلف سطح پر سرگرمیاں جاری ہیں اور ملک بھرکے مقتدر اداروں کے نمائندوں کو مشاورتی عمل میں شریک کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرکے ایسا پلان مرتب کیا جاسکے جس سے نوجوان نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم اور آگاہی سے ہی قومی مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے اور نوجوان اس میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کانفرنس سے ریجنل ڈائریکٹر عامر حمیداور مس آمنہ قریشی نے بھی خطاب کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ کانفرنس میں شریک اسٹیک ہولڈرز نے اس موقع پر اپنے نقطہ نظر بیان کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.