خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کاقائمقام چیئرمین معراج ہمایوں کی زیر صدارت اجلاس
اجلاس میں اسلامیہ کالج میں کلاس فور ملازمین کے کنٹریک میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
منگل 15 نومبر 2016 20:38
(جاری ہے)
اجلاس کی کارروائی میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں کلاس فور کی اسامیوں میں بے ضابطگی کے حوالے سے یاسین خان خلیل کی تحریک استحقاق پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سب کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں کی رپورٹ کے تناظر میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے کنٹریک میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور مذکورہ اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کر کے تمام قانونی تقاضوں کوپورا کر کے شفاف طریقے سے میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں جبکہ کمیٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ بھرتی کیلئے نئی سیلکشن کمیٹی تشکیل دی جائے اور بھرتی کے عمل کی نگرانی کیلئے متعلقہ ایم پی اے کو بھی مطلع کیاجائے۔
اجلاس کی مزید کارروائی میںایس ایچ او میریان بنوں سے متعلق تحریک استحقاق پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شاہ محمد وزیر کی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ معراج ہمایوں کی سربراہی میں تین اراکین اسمبلی پر مشتمل سب کمیٹی واقعے کی مکمل چھان بین کر کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ محکمہ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ سب کمیٹی کی رپورٹ آنے تک مذکورہ ایس ایچ او کو معطل کیاجائے۔(سابقہ )سب انسپکٹر شاہ پور چوکی پشاور کی جانب سے ہتک آمیز رویے سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے فضل الٰہی کی تحریک استحقاق پر کمیٹی کو سی سی پی او کی جانب آگاہ کیاگیاکہ مذکورہ سب انسپکٹرکے خلاف اس ضمن میں محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹادیاگیاہے اور سب انسپکٹر کی انسپکٹر کے عہدے پر ہونے والی ترقی بھی منسوح کر دی گئی۔کمیٹی نے سی سی پی او پشاور کو اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او غزنی خیل لکی مروت سے متعلق ایم پی اے نور سلیم ملک کی تحریک استحقاق پر محرک کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی اگلے اجلاس تک موخر کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.