اے این ایف کی نوجوانوں میں انسدادِ منشیات کی میڈیا مہم کا انعقاد ،وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں آگاہی واکس
منگل 15 نومبر 2016 22:03
(جاری ہے)
ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ ہلال امتیاز (ملٹری) کی ہدایات کے مطابق، ہر اسٹیشن پر ہونے والی واک میں نوجوان نسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
اس موقع پر حتیٰ الامکان کوشش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ طلباء، اساتذہ اور والدین کو ایک جگہ پر جمع کر کے،انسدادِ منشیات کے سلسلے میں ان کی ذمہ داریوںکے متعلق آگاہی دی جائے۔ اس مہم کو موثر بنانے کے لئے اے این ایف کے یوتھ ایمبیسڈرز کی تعیناتی کو اس طرح یقینی بنایا گیا، کہ یہ اپنے ہم عمرنوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے آگاہی کا پیغام احسن طریقے سے پہنچا سکیں۔ اے این ایف کے فورس کمانڈرز اور منتخب نمائندوں نے اختتامی تقریب کے دوران اپنی تقاریر میں شرکاء کومنشیات سے آگاہی کے بارے میں روشناس کیا۔ تقریب کے راستوں اور گردو نواح میں بینرز، سٹیمرز اور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔ پاس سے گذرنے والے شہریوں اور واک کے شرکاء میں منشیات سے آگاہی کے ہینڈ بلز بھی دئیے گئے۔ متعلقہ شہروں میں منشیات سے متاثرہ علاقوں میں بھی آگاہی بروشر تقسیم کرنے کے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اے این ایف نے منشیات کے خلاف خصوصی سماجی اقدامات میں اضافہ کیا ہے۔اس ضمن میں، اے این ایف کے اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں موجود145بسترسے بڑھا کر مزید 173 بستر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ کراچی، سکھر اور پشاور میں عمل میں لایا جائے گا ۔ اے این ایف کی موجودہ منشیات کی طلب میں کمی کے لائحہ عمل مین نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بچے منشیات اور دیگر خطرات سے پاک پرورش پا کر معاشرے کے صحت مند اور سود مند شہری بن سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.