بھارتی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی این جی اوکو غیر قانونی قرار دے کر پانچ سال کی پابندی عائد کردی
میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 12:32
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) بھارتی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن کو غیر قانونی قرار دے کر اس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔یہ پابندی غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت عائد کی گئی جس کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
بھارتی جریدے نے قبل ازیں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ حکومت ذاکر نائیک کی تنظیم آئی آر ایف پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس نے ذاکر نائیک کے خطبات کو قابل ’اعتراض اور تخریبی‘ قرار دیا تھا۔ حکومت آئی آر ایف پر پابندی کے لیے ذاکر نائیک اور دیگر ارکان کے خلاف ممبئی اور سندھو درگ مہاراشٹرا اور کیرالہ میں قائم مقدمات کے ساتھ ساتھ پیس ٹی وی کے ساتھ ان کے ’مشکوک‘ روابط کو بھی بنیاد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ’ فرقہ وارانہ اور جہاد کی حمایت‘ میں مواد نشر کرتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.