درمیانہ یا بہار جیسا مو سم ٹماٹر کی نشو ونما اور پھل لگنے کے لئے نہایت موزوں ہے،زرعی ماہرین
بدھ 16 نومبر 2016 16:39
(جاری ہے)
ٹماٹر پنجاب بھر میں کاشت ہوتا ہے لیکن ضلع مظفرگڑھ میںیہ سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتا ہے جبکہ ضلع گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ فی ایکڑ اوسط پیداوار 6ٹن حاصل کی جا رہی ہے۔
ٹماٹر ہمارے ملک کی ایک اہم سبزی ہے جس کی ضرورت سارا سال رہتی ہے۔ ٹماٹرمیں لائیکوپین موجود ہوتی ہے جو کہ جسم سے فاسدمادوں کے اخراج میں مد د دیتی ہے۔ غذائیت کے لحاظ سے یہ بہت اہم سبزی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ٹماٹر کی نرسری کی کاشت کے لئے نومبر کا پہلا عشرہ اور پنیری کی کھیت میں منتقلی کا وقت وسط دسمبر ہے۔کاشت کے علاقی: ٹماٹر کی فصل پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی کاشت کے نمایاں علاقوں میں کٹھہ سگرال ضلع خوشاب، وسطی پنجاب کے اضلاع شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ وغیرہ شامل ہیں۔اقسام: ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام میں روما، نگینہ، پاکِٹ اور نقیب شامل ہیں۔ روما اور نگینہ دونوں لمبوتری اقسام ہیں لیکن ان کا پھل جلدی خراب ہو جاتا ہے اور دور دراز کی منڈیوں کے لئے یہ دونوں اقسام موزوں نہیں ہیںٹماٹر کے پودے کو اگائو کے لئے کم از کم ایک اور بڑھوتری کے لئے 18ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھل بنتے وقت رات کا درجہ حرارت کم از کم 10 اور دن کا 18ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے۔ سرخ رنگ آنے کے لئے کم از کم 10 اور کہر کے نقصان کی حد 1ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیے گئے ہیں۔نرسری کا بہتر اگائو 20تا30 درجہ حرارت پر ہوتا ہے ۔ مجموعی طورپریہ فصل20تا 30 درجے سینٹی گریڈ کے درمیان بہتر نشو ونما کرتی ہے۔ نومبر میں پنیری کی کاشت مکمل کرنے کی صورت میںاس کا اگائو 10تا15دن کے اندرمکمل ہوجاتا ہے۔کیاریوں میں چھٹہ کرنے کی بجائے قطاروں میں کاشتہ نرسری کا اگائو بہتر ہوتاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.