ظہیر عباس نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی وومن کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح کردیا
کنیئرڈ کالج لاہورمیں خواتین کھلاڑیوں کوکوالیفائیڈ کوچز تربیت دیں گے، ملک میں خواتین کیلئے مزید اکیڈمیز بنانے کی ضرورت ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی کاوشوں سے سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے‘ ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ایس بی پی کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 16 نومبر 2016 16:56
(جاری ہے)
کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اکیڈمیز کا قیام ملک بھر میں سپورٹس کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی کاوشوں سے صوبہ بھر میں سپورٹس کا کلچر فروغ پا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے سپورٹس کا مستقبل روشن ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز میں کھلاڑیو ں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے علاوہ کمیونیکیشن کو بہتر بنانے کی تربیت بھی دیں گے تاکہ جب ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی ٹائیٹل جیتیں تو ان کو بات چیت کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، اکیڈمیز میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دیں گے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا ظہیر عباس سے تعارف بھی کرایا گیا۔واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب راولپنڈی، سیالکوٹ میں لڑکوں کی اور کنیئرڈ کالج لاہور میں لڑکیوں کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتا ح کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ایس بی پی ظہیر عباس جلد ملتان میں چوتھی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح کرینگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.