فیصل آباد‘رشوت کے بغیر ‘کمرشل ڈرائیورنگ لائسنس کا حصول خواب بن گیا ‘عوام عاجز آ گئے
بدھ 16 نومبر 2016 17:32
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل سی ٹی او فیصل آباد عارف شہباز وزیرنے ڈرائیورنگ لائسنس برانچ میں کرپشن کی شکایات پرلائسنسنگ کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک مقامی این جی او ’’پناہ پاکستان‘‘کے تعاون سے ڈرائیورنگ لائسنس کیلئے ٹریفک کے اشاروں اور روڈ ٹیسٹ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ۔
یہ نظام کامیابی سے چل رہا ہے مگر اس پر صرف کار اورموٹرسائیکل کے لائسنس حاصل کرنے والے ٹیسٹ دے رہے ہیں جبکہ کمرشل لائسنس کیلئے موٹروہیکلز اتھارٹی کے ایم وی او اور سیکرٹری آر ٹی اے رکاوٹ بن گئے ہیں انہوں نے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ سسٹم کو رائج کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی بڑی وجہ کرپشن ہے جس میں وہ اپنی مرضی سے کسی کو فیل یا پاس نہیں کرسکتے ہیں۔ جبکہ عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ کمرشل لائسنس کا ٹیسٹ بھی کمپیوٹر پر لیا جائے تاکہ کرپشن کو ختم کیاجاسکے سٹی ٹریفک پولیس کے سی ٹی او عارف شہباز وزیر کواس سلسلہ میں بڑی تعداد میں تحریری درخواستیں بھی وصول ہوئی ہیں جس میں کمرشل ڈرائیورنگ لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سول سوسائٹی کی طرف سے ڈی سی او‘آر پی او ‘سی پی او اور کمشنر فیصل آباد سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کوکمرشل ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کیلئے زبردستی ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے سے بچایا جائے۔ کار موٹرسائیکل ڈرائیورنگ لائسنس کی طرح کمرشل ڈرائیورنگ لائسنس کے ٹیسٹ بھی کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر لیے جائیں تاکہ ایک طرف تو رشوت کا خاتمہ ہو اور دوسری طرف رشوت دیکر ڈرائیورنگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی وجہ سے حادثات اور اموات سے عوام کے جان ومال کو محفوظ بنایا جاسکے ۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.