پاک چین اقتصادی راہداری ،گوادر پورٹ سرگرمیوں اور کمرشل بحری جہازوں کی آمدو رفت کا تحفظ یقینی بنانیکے لئے پاک چین بحریہ کی مشترکہ مشقیں شروع
اقتصادی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے یہ مشقیں اہمیت رکھتی ہیں،پاک چین بحریہ کے سینئر کمانڈرز کی میڈیا کو بریفنگ
جمعرات 17 نومبر 2016 22:24
(جاری ہے)
ہاربر فیز اس وقت جاری ہے۔ جس میں باہمی ملاقاتیں، دونوں ممالک کے جہازوں پر دوروں کے تبادلے ، آپریشنل سرگرمیوں اور دوسرے امور پر بات چیت شامل ہیں۔
مشقوںکا سی فیز بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ کے میری ٹائم اور بحری آپریشنز، اسپیشل فورسزکے جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز ، ائیر ڈیفنس مشقوں، رابطے کی مشقوں اور بحری جہازوں کی جنگی چالوں پر مشتمل ہوگا جو کہ کھلے سمندر میں منعقد کی جائیں گی،مشقوں کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کموڈور فوعاد نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی مشترکہ بحری آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں مدد مل سکے جو اقتصادی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ مشقیں دونوں اطراف پائی جانے والی اس خواہش کی غماز بھی ہیں کہ دو طرفہ تعاون کو آپریشنل اور دفاعی سطح پر فروغ دیا جائے،کموڈور بیگ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی بحری افواج کے درمیان دیرپا تعلقات قائم ہیں،دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری تعاون کی ایک وسیع تاریخ ہے جو دونوں جانب کے سینئر افسران اور فلیٹ یونٹس کے دوطرفہ دوروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مشترکہ تعمیر، چینی بحریہ کی --امن مشقوں میں باقاعدہ شمولیت ، سالانہ مشترکہ SOFمشقوں اور پاک چین بحریہ کی دوطرفہ مشقوں پر مشتمل ہے۔ چینی بحری جہازوں کا حالیہ دورہ اور مشقیںاس مشترکہ تعاون کی آئینہ دار ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوںکا ذکر کرتے ہوئے کموڈور فو عاد نے کہا کہ حکومت پاکستان، اس کی مسلح افواج اور عوام ایک عشرے سے بھی زائد عرصے سے دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان نیوی حکومتی پالیسیوں پر سختی سے عمل پیر ا ہے اور دنیا کے ان اہم بحری راستوںمیںامن وسلامتی کے قیام کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری اتحاد CTF-150اور CTF-151میں شمولیت نہایت اہم ہے،اسی طرح چینی بحریہ اپنی ٹاسک فورس کی مسلسل موجودگی کے ذریعے بحر ہند میں دہشت گردی اور بحری قذاقی کے سد باب کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن شی چنگ تا? نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میںنکھار پید ا ہوگا، یہ مشقیں پاک ، چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بھی بہت اہمیت کی حامل ہیں،پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے درمیان یہ مشقیں 21نومبر تک جاری رہیں گی اور یقینی طور پر ان بحری مشقوںکا انعقاد گوادر پورٹ پر سرگرمیوں اور کمرشل بحری جہازوں کی آمدو رفت کو تحفظ دینے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے میں معان ثابت ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.