پاک بحریہ نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 نومبر 2016 15:08

پاک بحریہ نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) : پاک بحریہ نے بھارت کے مذموم عزام کو ناکام بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔پاک بحریہ نے چوکنا رہنے ہوئے بھارتی آبدوز کی خفیہ رکھنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگانے کے بعد اس آبدوز کا تعاقب کیا۔ بھارتی آبدوز کی نقل و حرکت کو محدود کیا گیا جس کے بعد پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود سے دور دھکیل دیا ۔ خیال رہے کہ پاک بحریہ نےچوکنا رہتے ہوئے بھارتی آبدوز کی پاک بحریہ پر نظر رکھنے کی ایک سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :