امیگریشن سینٹر میں بچوں کی حراست کا ذمے دار آسٹریلیا ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 18 نومبر 2016 21:24

امیگریشن سینٹر میں بچوں کی حراست کا ذمے دار آسٹریلیا ہے، اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے ایک تفتیش کار نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا کی سرزمین سے باہر سمندری جزائر میں امیگریشن حراستی مرکز میں پابند بچوں کی حالتِ زار کی ذمہ داری آسٹریلیا پر عائد ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس تفتیش کار نے مہاجرین کے مراکز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی تفتیش کار فرانسوا کریپو کی رپورٹ کو آسٹریلوی امیگریشن حراستی مراکز کے بارے میں اب تک کی سب سے سخت رپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں وہاں زیر حراست بچوں کے حوالے سے تفتیش کار نے کہا کہ ان کے چہروں پر خوف، ڈر، ہیجانی کیفیت اور پڑمردگی نمایاں ہیں۔ کریپو نے اپنی رپورٹ میں بچوں کے لیے پیدا اس صورت حال کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :