بابر اعوان کو تحریک انصاف کا نیا وکیل مقرر کرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 نومبر 2016 21:05

بابر اعوان کو تحریک انصاف کا نیا وکیل مقرر کرنے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) بابر اعوان کو تحریک انصاف کا نیا وکیل مقرر کرنے کا امکان ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چل رہے پاناما کیس کے سلسلے میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پیروی سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

حامد خان کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کو کیس کی پیروی کیلئے نعیم بخاری کو ذمہ داری دینے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اس کی پیروی کی ذمہ داری ممکنہ طور پر بابر اعوان کو سونپی جائے گی۔ جبکہ نعیم بخاری بھی تحریک انصاف کے کیس میں پیروی کرتے رہیں گے۔