وزیراعلیٰ سندھ سے فرانس کی سفیرمس مارٹن ڈورینس نے قونصل جنرل کے ہمراہ ملاقات کی

آرکیالاجی،تعلیم،صحت اور سندھ کے صوفیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا

جمعہ 18 نومبر 2016 22:25

وزیراعلیٰ سندھ سے فرانس کی سفیرمس مارٹن ڈورینس نے قونصل جنرل کے ہمراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس کی سفیرمس مارٹن ڈورینس(Ms.Martine Dorance)نے قونصل جنرل کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ سندھ سے آرکیالاجی،تعلیم،صحت اور سندھ کے صوفیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ کے صوفیوں اور آرکیالاجیکل پر کتاب بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبے سندھ میں رنیویل انرجی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ ایک فرانسیسی کمپنی گھارو میں ونڈ پاور پلانٹ لگانے کا کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ فرانس سے کاروباری وفود بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور ہم انہیں کراچی بھی لائیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو شہر میں امن کی بحالی اور انکی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سخت محنت اور کام کو سراہا ۔#

متعلقہ عنوان :