بنی گا لہ پولیس نے کارروائی کرکے پا نچ رکنی بین الصوبا ئی ڈکیت گر وہ سر غنہ سمیت اوردیگر14ملز مان کو گر فتار کر لیا

جمعہ 18 نومبر 2016 22:30

بنی گا لہ پولیس نے کارروائی کرکے پا نچ رکنی بین الصوبا ئی ڈکیت گر وہ ..

اسلام آباد۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے کا رروائی کرکے ، پا نچ رکنی بین الصوبا ئی ڈکیت گر وہ سر غنہ سمیت اوردیگر14ملز مان کو گر فتار کر لیا‘ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل ، 08عدد پسٹل ، ایک عدد 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔جمعہ کو پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطا بق تھا نہ بنی گا لہ پولیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ایک گر وہ کُر ی روڈ بحر یہ انکلیو کے قریب مو جو د ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے ۔

اس اطلا ع پر ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ نے ڈی ایس پی عارف حسین شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او انسپکٹر رخسار مہد ی ، اشتیا ق حسین اے ایس آئی ، کنسٹیبلان رشید اور شاہد و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے بر وقت ریڈ کرکے پا نچ ملزمان کو مو قع سے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان میںصدی احمد، محمد عا بد ، محمد شان ، محمد شفیق اور لیا قت علی شامل ہیں جن کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ نا جا ئز 04 پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

اس گر وہ میں ملزم لیا قت کے خلاف تھا نہ مار گلہ ، ملزم صدی کے خلاف تھا نہ شہزاد ٹا ئون کے علا وہ ضلع اوکا ڑ ہ میں بھی ڈکیتی اور چوری کے مقدما ت درج ہیں ۔ اس گر وہ نے تمیر ، پنڈ بیگو ال ، بر ما ٹا ئون میں ڈکیتی کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ،مز ید تفتیش جا ر ی ہے۔ علا وہ ازیں تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے چار ملزمان شیراز حسین ، نئیر حسین ، لیا قت حسین اور شبیر حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور دو عدد چھریا ں بر آمد کرلیں۔

تھا نہ شا لیمار پولیس نے دوران گشت ملزم قاسم کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور بر آمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے دوران گشت ملزم نصر اللہ کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم محمد سفیر کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد 12بور رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان فیصل یا سین اور عبد الرحمن کو گرفتار کرکے چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا ۔

ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئوے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :